حکومت پنجاب کی تمام ڈی سی اوز کو اپنے اپنے اضلاع میں تاریخی ورثاء کو محفوظ بنانے کی ہدایات

منگل 24 مارچ 2015 17:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈی سی اوز کو اپنے اپنے اضلاع میں تاریخی ورثاء کو محفوظ بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں واقع تاریخی ورثاء کے حوالہ سے مکمل تفصیلات روانہ کریں کہ یہ تاریخی ورثاء کس نوعیت کا ہے اس کی موجودہ حالت کیا ہے اور اس کی اہمیت کس لحاظ سے ہے کہ حوالہ سے تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :