سرگودھا ، بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ جدید آلات سے محروم

منگل 24 مارچ 2015 17:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں سول ڈیفنس کے عملہ کے پاس بم دھماکوں سے محفوظ رکھنے والا بم ڈسپوزل ڈیپارٹمنٹ جدید آلات سے محروم ہے‘ حکومت کی جانب سے موجودہ حالات میں بھی سول ڈیفنس کو موجودہ آلات فراہم نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے بم ڈسپوزل کے اہلکار اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر بمز کو ناکارہ کرتے ہیں جبکہ بارود کو چیک کرنیوالے کئی آلات اپنی معیاد بھی پوری کرچکے ہیں سول ڈیفنس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بم ڈسپوزل عملہ کو جدید آلات فراہم کئے جائیں تاکہ دوسروں کی زندگیاں بچانے والوں کی اپنی زندگیاں بھی محفوظ رہ سکیں۔