حکومت دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہو چکی ، پیپلزپارٹی کا دور امن اور خوشحالی کا دور تھا،خاور باجوہ

منگل 24 مارچ 2015 17:08

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر خاور باجوہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی یوحنا آباد بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے موجودہ حکومت دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے پیپلزپارٹی کا دور امن اور خوشحالی کا دور تھا جسے عوام آج بھی یاد کرتے ہیں لاہور بم دھماکے عالمی سازش کا نتیجہ ہے قوم کو یکجہتی کے طو رپر دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونا چاہیے انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو لوڈ شیڈنگ ‘دہشتگردی‘ لاقانونیت اور مہنگائی کے تحفے دئیے ہیں جس سے عوام سخت نالاں ہیں عوام روٹی ‘روزی کو ترس رہ ہیں جبکہ حکمران اپنے کمیشن کے چکر میں سٹرکوں کے سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں حکمرانوں کو عوام کی خوشحالی اور آسودگی سے کوئی سر و کار نہیں موجودہ حکومت صرف پنجاب کی حد تک محدو د ہو چکی ہے وفاقی کابینہ میں نا اہل وزرا ء مسلم لیگ کی ناکامی کا سبب بن رہے ہیں ۔