کراچی،رواں مالی سال پہلے 8،ماہ خام تیل کے درآمدی بل میں 180 کروڑ ڈالر کی بچت

منگل 24 مارچ 2015 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران خام تیل کے درآمدی بل میں 1ارب 80کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ جولائی سے فروری کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے قومی خزانے کو 1 ارب 80کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال پہلے آٹھ ماہ کے دوران 8ارب 18 کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا، گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران درآمد پر9 ارب 95 کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے تھے۔اعدادوشمار کے مطابق فروری میں 67 کروڑ ڈالر کا تیل منگوایا گیا، گذشتہ چند ماہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی بل میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، رواں مالی سال تیل کے درآمدی بل میں 3 سے 5 ارب ڈالر بچت کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ عنوان :