آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 29 مئی 2015 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا

منگل 24 مارچ 2015 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 29 مئی 2015 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان بجٹ اہداف مقرر کرنے کے لیے اجلاس اگلے ماہ ہوگا،اجلاس میں آمدنی میں اضافے اور سبسڈی میں کمی پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بجٹ اسٹریٹیجی پیپرز اور دیگر دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ اور وزارت خزانہ کے درمیان بجٹ اہداف مقرر کرنے کے لیے اجلاس اپریل میں ہوگا، جس میں آمدنی اور سبسڈیز کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی ہے کہ کرنٹ اور ترقیاتی اخراجات کے تخمینون کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ بجٹ اہداف کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ کمیٹیوں کا باقاعدہ اجلاس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :