انتظامی امور پر مہارت حاصل کئے بغیر کسی بھی ادارے کی ترقی ممکن نہیں ، پروفیسر اختر بلوچ
منگل 24 مارچ 2015 16:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ نے کہا ہے کہ افسران کی جانب سے انتظامی امور میں مہارت حاصل کئے بغیر اپنے ادارے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ممکن نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ماڈرن یونیورسٹی گورننس کے موضوع پر منعقدہ 5 روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس تربیتی پروگرام سے افسران ‘ فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی کے دیگر اسٹاف کی انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھرپور مدد ملی ہے اور اب وہ اپنے فرائض مزید احسن طریقہ سے ادا کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ کسی یونیورسٹی کا انتظامی ڈھانچہ دیگر اداروں سے قدرے مختلف ہوتا ہے لیکن بنیادی انتظامی امور تقریباً یکساں ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
افسران اور فیکلٹی کو اسٹاف کے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ طالب علموں کے معاملات سے بھی نمٹنا ہوتا ہے جس کے لئے نمایاں انتظامی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے افسران اور اسٹاف کے لئے اس طرح کے مزید تربیتی کورسز منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کورس کے انعقاد میں تعاون پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا ۔ 5 روزہ تربیتی کورس کے دوران جامعہ کراچی اور مختلف نجی جامعات کے انتظامی امور پر دسترس رکھنے والے اساتذہ نے لیکچرز دیئے اور شرکاء کو مختلف تربیتی موڈیولز کے ذریعہ انتظامی امور میں بہتری کے لئے صلاحیتوں کے موثر استعمال کے بارے میں آگاہ کیا ۔ تربیتی کورس کے دوران لیکچر دینے والے اساتذہ میں پروفیسر خالد عراقی ‘ پروفیسر کے ایس ناگپال ‘ پروفیسر ڈاکٹر شبیہ الحسن ‘ ڈاکٹر عرفان حیدر ‘ ڈاکٹر فصیح الکریم ‘ ڈاکٹر یوسف شرجیل ‘ ڈاکٹر تاج محمد بلوچ ‘ ڈاکٹر شہیر وقار اور ڈاکٹر جبار خٹک شامل تھے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن بحال
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب ٹینس کلب کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ شر انگیز عمل ہے ،سینیٹرفرحت اللہ بابر
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.