نجی ٹی وی کے پروگرام میں نائن زیروپرچھاپے کے بارے میں پیش کیا جانیوالا شرانگیزمواد ایم کیوایم کے خلاف میڈیاٹرائل کاحصہ ہے، رابطہ کمیٹی

منگل 24 مارچ 2015 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپرچھاپے کے بارے میں پیش کئے جانے والے شرانگیزاور زہرآلودموادکو ایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ قراردیاہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس پروگرام میں جوبھی موادپیش کیاگیاہے اس نے خودبہت سے سوالات کوجنم دیدیاہے ۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ پروگرام سراسرجھوٹ کاپلندہ ہے جس کاسب سے بڑاثبوت یہ ہے کہ ایم کیوایم کے رہنماعامرخان جوکہ خود سرکاری حراست میں ہیں انکے نام سے منسوب کرکے ایک خودساختہ بیان بھی اس پروگرام میں پیش کیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگراس پروگرام میں پیش جانیوالامواداگرسچاہے تو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ٹی وی میں پیش کیوں کیاجارہاہے اورایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیوں کیا جارہا ہے؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس پروگرام میں قائدتحریک الطاف حسین، سینیٹر بابرغوری،حیدررضوی اور دیگر رہنماوٴں کے بارے میں بھی جوجھوٹ پیش کیاگیا ہے اوربیہودہ اوربے بنیادالزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ کاپلندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم اس پروگروام میں عائد کئے گئے تمام بیہودہ اورشرانگیزالزامات کی شدیدمذمت کرتی ہے اوراسے یکسرمستردکرتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم میڈیاٹرائل کی غرض سے پیش کئے گئے اس پروگرام پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :