اسمبلیوں کوچوروں ،ڈاکووٴں کی اسمبلی اورجعلی قراردینے والی تحریک انصاف آج کس منہ سے اسی اسمبلی میں جارہی ہے؟ علی رضا عابدی رکن قومی اسمبلی
منگل 24 مارچ 2015 16:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی نے کہاہے کہ اسمبلیوں کوچوروں اورڈاکووٴں کی اسمبلی اورجعلی قراردینے والی تحریک انصاف آج کس منہ سے اسی اسمبلی میں جارہی ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے حلقہ میں نوجوانوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنے کے دوران عوام کی منتخب کردہ قومی اسمبلی کوجعلی قراردیا، اس پر طرح طرح کے الزامات لگائے ، اسمبلیوں سے استعفے دیے لیکن آج تحریک انصاف نہ جانے کس کے اشارے پر مسلم لیگ ن سے ڈیل کرکے انہی اسمبلی میں جانے کی بات کررہی ہے۔
علی رضاعابدی نے کہاکہ اگرعمران خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کافیصلہ صحیح تھاتوان کی جماعت آج کراچی میں کس منہ سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ؟اگر اسمبلیوں میں جاناہی تھاتوعمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کے عوام خصوصاًنوجوانوں کوبیوقوف کیوں بنایا؟دھرنے کی آڑمیں ملک کواربوں کانقصان کیوں پہنچایا؟ علی رضاعابدی نے کہاکہ وہ لیڈر عوام کی قیادت کرنے کاکس طرح اہل ہوسکتاہے جواپنے کارکنوں اورعوام سے جھوٹ بولے اورہرمعاملے پر یوٹرن لے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.