وزیراعظم محمدنوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

منگل 24 مارچ 2015 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم دورے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں ۔وزیر اعظم کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بہترین کارکردگی کی حامل 25کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سنیٹراسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس میں وزیراعظم سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان کی وزیراعظم سے گورنرہاؤس میں الگ الگ ملاقات بھی متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مختلف سیاسی شخصیات کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے ۔ملاقات میں سندھ میں نئے گورنرکے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :