جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں پائلٹ اور عملہ سمیت 148 مسافر سوار تھے۔

منگل 24 مارچ 2015 16:10

جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں پائلٹ اور عملہ سمیت ..

پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی ائیر لائنز کا طیارہ جنوبی فرانس میں گر کر تباہ ہو گیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جرمنی طیارہ ائیربس 302 بار سلونا سے جرمنی کے شہر ڈیسل دارف جا رہا تھا کہ راستے میں جنوبی فرانس میں گر کر تباہ ہو گیا. فرانسیسی صدر نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ فرانس کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ جہاز کا ملبہ مل گیا ہے جو کہ دو دراز کے گاؤں میں بھی دیکھا گیا ہے، جبکہ پرواز میں 148 مسافر موجود تھے جن میں سے دو پائلٹ اور 4 عملہ کے لوگ شامل تھے.

متعلقہ عنوان :