حکومت جاپان کی جانب سے سروسز ہسپتال کو 22کروڑ روپے کے طبی آلات کا عطیہ
منگل 24 مارچ 2015 16:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)حکومت جاپان نے اپنے ایک نجی ادارے کے ذریعے سروسز ہسپتال لاہور کو نان پراجیکٹ گرانٹ ایڈ پروگرام کے تحت 22کروڑ روپے کے جدید طبی آلات اور 2ایمولنسز عطیہ کی ہیں۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آج سروسز ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں مذکورہ طبی آلات باقاعدہ طور پر ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کئے۔تقریب میں پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر حامد محمود بٹ، پروفیسر محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، اے ایم ایس ڈاکٹر محمد معظم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
پرنسپل پروفیسر حامد محمود بٹ نے بتایا کہ طبی آلات عطیہ کرنے سے پہلے جاپان کی حکومت کی جانب سے مسٹر شوشی ہوے نے ہسپتال کا دورہ کرکے جاپانی طبی آلات کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی تھیں اور اپنے مقامی نمائندے جیمز کامران اور عبدالقیوم کے ذریعے طبی آلات دیئے ہیں۔(جاری ہے)
ان طبی آلات میں تمام ضروری مشینری سے فلی لوڈڈ2ایمولنسز کے علاوہ ناک، کان اور گلا کے آپریشن کی جدید مشین، ایتھزیا مشین، ملٹی موڈوینٹی لیٹر، آپریشن ٹیبل، سکشن مشین، آپریشن لائٹ، فارماکالوجیکل ریفریجریٹر، آئی سی یو بیڈز، جدید سٹریچرز، وہیل چیئرز اور دیگر آلات شامل ہیں۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی جانب سے حکومت جاپان کا 22کروڑ روپے کی خطیر رقم کے طبی آلات سروسز ہسپتال کو عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نئے طبی آلات آنے سے سروسز ہسپتال کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی مزیدبہتر سہولیات میسر آئیں گی۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.