کراچی : بیرئیرز ہٹانے کی ڈیڈ لائن آج ختم، بلاول ہاوس کی رکاوٹیں اور بیرئیرز نہ ہٹانے کے احکامات جاری

منگل 24 مارچ 2015 15:10

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : کراچی میں رینجرز نے بیرئیرز ہٹانے کے لیے شہریوں کو ڈیڈ لائن دی تھی جس کے تحت تمام شہریوں کو اپنے گھروں اور سڑکوں سے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے کی اپیل کی گئی تھی. بلاول ہاؤس سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے سندھ کی بیورو کریسی آڑے آ گئی، جس کے تحت محکمہ داخلہ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے کہ بلاول ہاؤس کے سامنے لگے بیرئیرز اور رکاوٹوں کو نہیں ہٹایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :