فیصل آباد،ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں ایک ماہ قبل دلہن بننے والی نو جوان لڑکی سمیت پانچ افراد جاں بحق، دو افراد زخمی

منگل 24 مارچ 2015 15:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں ایک ماہ قبل دلہن بننے والی نو جوان لڑکی سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء کے مطابق چک نمرب66ج ب محلہ اسلام پورہ کے رہائشی عرفان کی 24مارچ کو لاہور کی رہائشی (ر) سے شادی ہو گئی تھی اور وہ دونوں گزشتہ روز گوجرہ میں اپنے عزیزوں کے ہاں دعوت پر جارہے تھے کہ پینسرہ کے قریب دلہن کا برقعہ موٹر سائیکل کے ٹائر میں پھنسنے سے وہ سر کے بل زمین پر جا گری اور اس کے دماغ میں شدید چوٹ لگ گئی ، زخمی لڑکی کو اس کے شوہر نے راہ گیروں کی مدد سے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی متوفیہ کے والدین اس کی میت لے کر لاہور روانہ ہو گئے تھانہ گڑھ کے نواحی گاؤں کا رہائشی زمان سڑک پر جارہا تھا کہ مشتاق چوک کے قریب تیزرفتار ویگن نمبری BOU-161نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیاینہ ٹاؤن روف گارڈن کے رہائشی ایم ٹیکس ملز کے مالک ملک خرم افتخارکا 22سالہ بیٹا فہد خرم گزشتہ رات اپنے کزن 25سال دائم ولد عمران کے ہمراہ کارپر کینال روڈ پر جا رہا تھا کہ گاڑی اوور سپیڈ نگ کے باعث الٹ گئی جس سے دونوں نو جوان شدید زخمی ہو گئے ، راہ گیروں نے دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں سے حالت نازک ہونے کے پیش نظر دائم عمران کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، حادثہ کے زخمی دوسرے نو جوان فہد خرم کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ،ملت ٹاؤن کے علاقہ میں رہائشی آبادی میں انتہائی نچلے درجے پر گزرنیوالے فیسکو کے ہائی وولٹیج تاروں نے نو عمر لڑکے کی جان لے لی ، چک نمبر202ر ب محلہ حسین آباد کا رہائشی 14سالہ علی ولد رانا کاشف گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اس کی گیند چھت پر گر گئی ، گیند اٹھانے گیا تو اچانک توازن بر قرار نہ رکھتے ہوئے بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے الجھ کر زبردست کرنٹ کی زد میں آکر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ،سینٹرل جیل کا بیمار قیدی زندگی کی قید سے آ زاد ہو گیا ، تھانہ نشاط آباد میں درج مقدمہ قتل ملوث ملزم 60سالہ غلام رسول ولد محمد علی سینٹرل جیل میں قید تھا جوجگر کے عارضہ کے باعث جیل ہسپتال میں زیر علاج تھا آج اس کی حالت انتہائی خراب ہو گئی تو اسے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

جیل انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :