الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 24 مارچ 2015 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق صوبے بھر میں الیکشن 30 مئی کو ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 10 جون کو کیا جائے گا ۔ منگل کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا ہے مجوزہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن 30 مئی کو ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 10 جون کو کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13 سے 17 اپریل تک حاصل کئے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 اپریل سے 25 اپریل تک کی جائے گی جبکہ اپیلوں کی سماعت کے لئے 2 دن مقرر کئے گئے ہیں ۔ 26 سے 28 اپریل تک اپیلوں کی سماعت کی جائے گی اپیلوں کو نمٹانے کے لئے 4 مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے ۔ جبکہ کاغذات نامزگی واپس لینے کے لئے 5 مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے جس کے بعد 6 مئی کو امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی جس کے بعد 30 مئی کو بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے جس کا حتمی نتیجہ 10 جون کو سنایا جائے گا ۔