خام تیل کے درآمدی بل میں 180 کروڑ ڈالر کی بچت

منگل 24 مارچ 2015 14:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران خام تیل کے درآمدی بل میں ایک ارب اسی کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تیل کے درآمدی بل میں سترہ فیصد کمی ہوئی، جس سے قومی خزانے کو ایک ارب اسی کروڑ ڈالر بچت ہوئی، رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران آٹھ ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا، گذشتہ مالی سال اس عرصے میں درآمد پر نو ارب پچانوے کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے تھے، فروری میں سڑسٹھ کروڑ ڈالر کا تیل منگوایا گیا، گذشتہ چند ماہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی بل میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، رواں مالی سال تیل کے درآمدی بل میں تین سے پانچ ارب ڈالر بچت کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ عنوان :