نظام آب پاشی کی بہتری ،عالمی بینک 18کروڑ ڈالر دے گا

منگل 24 مارچ 2015 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستان میں نظام آب پاشی کی بہتری کے لیے عالمی بینک اٹھارہ کرور ڈالر فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت فصلوں کی پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق پاکستان میں آب پاشی کا نظام فرسودہ ہے، فصلوں کو پانی کی فراہمی کے وقت بیس سے پچیس فیصد پانی ضائع ہوجاتا ہے، وسیع آب پاشی نظام،کیمیائی کھاد اور ہائبرڈ بیجوں کی دستیابی کے باوجود پاکستان خصوصا سندھ میں زرعی پیدوار بہت کم ہے لہذا سندھ کے زرعی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو موثر بنانے کے لیے عالمی بینک پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، منصوبے کے ذریعے آبپاشی کا نطام بہتر بنانے میں مدد ملے گی، فصلوں کی پیداوار اور روزگار میں سولہ فیصد اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :