بجٹ تیاری ،آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان اجلاس اپریل میں ہوگا
منگل 24 مارچ 2015 14:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان بجٹ اہداف مقرر کرنے کے لیے اجلاس اپریل میں ہوگا، آمدنی میں اضافے اور سبسڈی میں کمی پر غور کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
وزارت خزانہ کے بجٹ سرکلر کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ انتیس مئی دوہزارپندرہ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ نے مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز کو ہدایت کی ہے کہ کرنٹ اور ترقیاتی اخراجات کے تخمینون کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔
بجٹ اہداف کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ کمیٹیوں کا باقاعدہ اجلاس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بجٹ اسٹریٹیجی پیپرز اور دیگر دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام سے بھی ملاقات کی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ اور وزارت خزانہ کے درمیان بجٹ اہداف مقرر کرنے کے لیے اجلاس آئندہ ماہ ہوگا، جس میں آمدنی اور سبسڈیز کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.