الیکشن ٹربیونل کے نااہل قرار دیئے گئے رکن قومی اسمبلی حامد حمید کی رٹ پٹیشن کی سماعت کل ہوگی

منگل 24 مارچ 2015 14:21

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے الیکشن ٹیربیونل کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانیوالے نااہل رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کی رٹ پٹیشن کی سماعت آج ہوگی‘ چوہدری حامد حمید کیخلاف ان کے مد مقابل امیدوار عبداللہ ممتاز کاہلوں نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر الیکشن ٹربیونل میں رٹ دائر کی تھی جس پر حامد حمید کو نااہل قرار دیدیا گیا تھا جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جس کی سماعت کل ہوگی۔