اسرائیلی فوج کی کارروائی، مسجد اقصیٰ سے 6 فلسطینی بچے گرفتارکر کے حراستی مرکز منتقل کردیئے

منگل 24 مارچ 2015 14:13

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ سے 6فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مرکز منتقل کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی ملٹری پولیس نے اچانک مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی شہریوں نے اس پراحتجاج کیا تو بتایا گیا کہ فلسطینی بچے یہودی فوجیوں پر پتھراؤ کرنے کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے تھے تاہم بچوں نے کسی قسم کے پتھراؤ سے انکار کیا ہے۔

گرفتار کئے گئے بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ ان کی شناخت بشار نجیب، توفیق نجیب، امیر المالکی، عبدالبکر، ایمن حشیمہ اور حسین عبر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ انہیں مسجد اقصیٰ کے باب القطانین کے قریب سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد انہیں بیت الیاھو‘ولیس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :