ڈی او سی چوہدری محمد رفیق کے زیر صدارت صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس

منگل 24 مارچ 2015 14:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ڈی او سی چوہدری محمد رفیق کے زیر صدارت ماحول کی آلودگی کم کرنے اور ضلعی سطح پر صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی رو م میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قصور محمد اقبال ، ڈی او سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئر ز قصور خادم حسین ، انجمن تاجران قصور کے عہدیداران اکرم مغل ، مہر شان الٰہی اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضلعی محکمہ جات محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیساتھ ملکر عوام میں ماحول کی آلودگی کم کرنے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے تمام تحصیلوں میں سیمینارزاور آگاہی واکس کا انعقاد کیا جائیگا اور یونین کونسل کی سطح پر صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے کمیٹیاں بھی بنائی جائینگی تا کہ ضلع بھر سے گندگی کو ختم اور صفائی کے بہترین انتظامات کئے جا سکیں ۔