پنجاب حکومت نے صاف پانی فراہمی منصوبہ کے حوالے سے فنڈز واپس وفاقی حکومت کو فراہم کئے ، آڈٹ رپورٹ

منگل 24 مارچ 2015 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے صاف پانی فراہمی منصوبہ کے 2 ارب روپے استعمال کرنے کی بجائے واپس وفاقی حکومت کو بجھوا دیئے ۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے صاف پانی فراہمی منصوبہ کے تحت 7 ارب روپے جاری کئے خیبرپختونخوا کو 88 کروڑ فاٹا کو 9 کروڑ ، گلگت بلتستان میں ساڑھے 9 کروڑ روپے ، اسلام آباد کو 50 لاکھ ، آزاد کشمیر حکومت کو 2 کروڑ روپے جبکہ پنجاب حکومت کو 3 ارب 77 کروڑ سندھ حکومت کو عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک ارب 22 لاکھ روپے جبکہ بلوچستان کے عوام کو صاف پانی فراہمی کے لئے 90 کروڑ جاری کئے تھے ۔

صوبائی حکومت نے 17 ارب میں صرف 14 ارب 29 کروڑ خرچ کئے اور باقی فنڈز وفاقی حکومت کو واپس کر دیئے۔ آڈٹ حکام نے صوبائی حکومتوں کے اس عوام دشمن رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اس منصوبہ کے تحت ملک بھر کی تمام یونین کونسلوں میں فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے تھے تاکہ صاف پانی عوام کو فراہم ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :