وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

منگل 24 مارچ 2015 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کر کے وزراء اور وفاقی سیکرٹریوں کے خلاف شکایات کا انبار لگا دیا ۔ وزیر عظم نے ارکان قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ حکومت پارلیمنٹیرین کی عزت نفس کا خیال رکھے گی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز قومی اسمبلی ارکان کے ایک گروپ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب حکومت کو گونا گوں عوامی مسائل کا سامنا ہے ارکان قومی اسمبلی نے بیوروکریسی کی طرف سے ناروا سلوک بارے بھی نواز شریف کو بریف کیا جبکہ پارلیمنٹیرین نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز کے جلد اجراء کا مطالبہ کیا ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء کو نام ظاہر نہ کرنے پر ایک رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر بھی بیوروکرسی سے نالاں ہیں اور عوامی مسائل کے جلد حل نہ ہونے پر پریشان ہیں ۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ جون سے قبل ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی فندز جاری کریں گے اور ان کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی ۔ وزیر اعظم نے ارکان کو آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن بارے بھی اعتماد میں لیا ۔

متعلقہ عنوان :