اساتذہ طالب علم کی ذہانت کو مدنظر رکھتے ہوئے سبق کی تیاری کریں‘ایجوکیشن آفیسر کی اساتذہ کو ہدایت

منگل 24 مارچ 2015 13:21

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء)اساتذہ طالب علم کی ذہانت کو مدنظر رکھتے ہوئے سبق کی تیاری کریں اور بچے کیساتھ پیار محبت سے پیش آئیں تاکہ طالب علم سبق میں دلچسپی لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک خالد جاوید اعوان،سینئر ہیڈماسٹر محمد طاہر انصاری،ہیڈماسٹر حاجی محمد یونس انصاری،ڈی ٹی ای ملک آصف جاوید اعوان،حافظ عمر سلیم،فضل سبحان،مس صائمہ اشفاق،حاجی ضمیر الحق چشتی اور سینئر ہیڈ ماسٹر محمد عمران مغل نے گزشتہ روز کلسٹر ٹریننگ سپورٹ سنٹر 21گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول میں ڈی ایس ڈی کے زیراہتمام تین روزہ ریوازڈ سلیبس گریڈ ون انگلش میتھ کورس کے پہلے دن ٹریننگ کیلئے آئے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ طالب علم کو اچھی تعلیم دینے کیلئے ضروری ہے کہ ٹیچر پہلے خود سبق پر عبور حاصل کرے تاکہ کلاس روم میں وہ بچے کو پورے اعتماد کیساتھ تعلیم دے سکے،انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اساتذہ کو چاہئے کہ بروقت کلسٹر ٹریننگ سنٹر میں پہنچیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ٹریننگ میں خواتین اساتذہ نے بھی شرکت کی۔