بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے وسیلہ حق اور وسیلہ روزگار سکیمیں معطل کر دیں

منگل 24 مارچ 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سکل ڈویلپمنٹ سکیمیں معطل کر دیں ہیں اور ان کو دوبارہ شروع کرنے میں تذبذب کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے دوران وسیلہ روزگار اور وسیلہ حق پروگرامز پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شروع کئے تھے تاہم یہ دونوں پروگرامز آپریشنل اور انتظامی ایشوز کی وجہ سے معطل کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں دستیاب دستاویزات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس کی منظوری دی تو دونوں پروگرامز پھر 2016ء میں شروع کر دیئے جائیں گے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے یہ معاملہ پہلے ہی اٹھایا ہے آنے والے دنوں میں ان دو سکیموں پر آخری فیصلہ آجائیگا۔ ذرائع کے مطابق ان دو پروجیکٹس کی بندش کی وجہ مالیاتی حجم ہے اور دوسری بری وجہ ان سکیموں سے استفادہ کرنے والے ناحق افراد ہیں۔