کراچی کور کمانڈر کی گورنر سے علیحدگی میں ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان گورنر ہاوٴس

منگل 24 مارچ 2015 13:16

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار گورنر ہاوٴس میں تقریب سول ایوارڈز میں شرکت کیلیے تشریف لائے تھے۔

(جاری ہے)

گورنرہاوٴس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر کراچی گذشتہ روز گورنر ہاوٴس میں محض تقریب میں شرکت کیلیے آئے تھے اوران کی گورنر سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ٹارگٹڈ آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال کی اطلاعات میں بھی کوئی صداقت نہیں۔واضح رہے کہ کور کمانڈر کراچی کی گورنرہاوٴس آمد کے حوالے سے ٹی وی چینلزپرخبرنشر کی گئی کہ کورکمانڈر کراچی نے گورنرہاوٴس میں گورنرڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ہے جس میں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر معاملات پرگفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :