پیمرا کا غیر ضروری مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے پر غور

منگل 24 مارچ 2015 13:16

پیمرا کا غیر ضروری مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پیمرا نے غیر ضروری اور غیر مناسب مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور حکومت نے اس مقصد کے لئے پیمرا ایکٹ 2007 میں ترمیم پر بحث کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ترمیم سے اتھارٹی کو کسی بھی مخصوص چینل کے سگنلز کو سیٹلائٹ سے ” ڈی لنک “ کرنے کی طاقت مل جائے گی ۔

جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی کیبل آپریٹر یا ٹیلی ویژن سیٹ اس براڈ کاسٹء کو حاصل نہ کر سکے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پیمرا کو سپارکو کی مدد درکار ہو گی ۔ رپورٹ میں میڈیا کمیونیکیشن ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹیلی ویژن چینلز ایک خاص فریکوئنسی پر ایک سیٹلائٹ کو اپنے سگلنلز نشر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خلاء میں ایک آئینے کے طور پر کام کرتے ہیں ۔

یہ سیٹلائٹ ایک دوسری فریکونسی کے سگنلز کو موڑتے ہیں جو ڈش انٹینا کے ذریعے وصول ہوتے ہیں ۔ میڈیا کمیونیکیشن ماہر ریحان حسن کا کہنا ہے کہ سپارکو یہ کر سکتی ہے زیادہ طاقت ور سگنلز کے ذریعے ان سگنلز کو ڈسٹرب کر دیا جائے ۔ یہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے سگنلز کو کسی ٹرانسمیشن کو بھی بلیک آؤٹ کر سکتا ہے جو پاک سیٹ سیٹلائٹ کے ساتھ منسلک ہیں ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تجویز 16 دسمبر 2014 کے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد زیر غور تھی یہ اقدام بعض ٹی وی چینلز کی جانب سے دہشت گردی کے پیغامات اور دہشت گرد حملوں کی کوریج کے بعد اٹھایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :