کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں چار ڈاکوپا نچ منشیات فروش گرفتار

منگل 24 مارچ 2015 13:15

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکو زخمی حالت میں پکڑ لئے۔ کورنگی سے پانچ منشیات فروش گرفتار کئے گئے۔ گلشن اقبال میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق کھارادر میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈاکو بسوں اور بازاروں میں شہریوں سے لوٹ مار کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی جمشید ٹاوٴن اختر فاروق کے مطابق جمشید کوارٹرا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کے بعد پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ محمود آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق گلشن اقبال ضیا کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :