وہاڑی میں فائرنگ سے عدالت پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

منگل 24 مارچ 2015 13:14

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) تحصیل میلسی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی پر جانے والے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وہاڑی کی تحصیل میلسی میں پیش آیا جہاں عدالت میں پیشی کے لئے جانے والے 4 افراد پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اعجاز اور یعقوب کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد ہی واقعے کے اصل محرکات کا پتا لگایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :