سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کی یو م پاکستان تقریب میں شرکت پر بھارتی میڈیا برہم

منگل 24 مارچ 2015 12:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں سابق بھارتی آرمی چیف کی شرکت پر انڈین میڈیا برہم ہوگیا اور سوال اْٹھانے لگے کہ وی کے سنگھ بتائیں ، اْنہیں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرکے کیاملا؟۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی تقریب میں سابق بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ سفید شلوار قمیص‘ سبز واسکٹ پہن کر شریک ہوئے جو پاکستان کے جھنڈے کے رنگ سے مشابہہ تھا۔میڈیا کے سوالات سے ستائے وی کے سنگھ کاکہناتھاکہ وہ ڈیوٹی پرتھے جو بیزاری دل کے ساتھ نبھادی۔یادرہے کہ کشمیری رہنما?ں کی آمد کے بعد وی کے سنگھ تقریب سے چلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :