کوئٹہ ‘سیکیورٹی اداروں کا آپریشن، 16مشتبہ افراد گرفتار‘تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل

منگل 24 مارچ 2015 12:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اداروں کا آپریشن، 16مشتبہ افراد گرفتارایف سی اور پولیس نے کوئٹہ شہر اور اس کے مختلف نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سولہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع کے مطابق کوئٹہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں آپریشن کے دوران سولہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہیں۔ گرفتار کئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ان افراد کو مزید پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے، ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔