کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے ایک اور ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا

منگل 24 مارچ 2015 12:40

کیوی فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے ایک اور ملکی ریکارڈ توڑ ڈالا
آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24مارچ ۔2015ء ) کیوی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کسی بھی ورلڈ میں زیادہ وکٹیں لینے والے کامیاب ترین کیوی باؤلر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈن پارک ، آکلینڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹرنٹ بولٹ نے ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کر کے ورلڈ کپ 2015ء میں اپنی وکٹوں کی تعداد 21تک پہنچا دی جو اس ورلڈ کپ میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے حاصل کر دہ سب سے زیادہ وکٹوں کی تعداد ہونے کے ساتھ کسی بھی کیوی باؤلر کی ورلڈ میں بہترین کاوش ہے ۔ بولٹ سے قبل 1999ء کے ورلڈ کپ میں کیوی فاسٹ باؤلر جیف ایلوٹ نے 20شکار کیے تھے ۔