امیر قطر دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعدوطن واپس روانہ ہوگئے

منگل 24 مارچ 2015 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے‘ وزیراعظم ‘ وفاقی کابینہ کے ارکان ‘ مسلح افواج کے سربراہان نے رخصت کیا‘ امیر قطر نے روانگی سے قبل شکر پڑیاں میں چیڑ کا پودا لگایا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف ‘ چیئرمین جوائنٹچیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور مسلح افواج کے سربراہان نے مہمان کو رخصت کیا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ امیر قطر کو نور خان ایئربیس سے رخصت کیا گیا۔ امیر قطر نے روانگی سے قبل شکر پڑیاں کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے چیڑ کا پودا لگایا اس موقع پر وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سی ڈی حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :