کراچی : این اے 246 کے حوالے سے میٹرک بورڈ کو خط

منگل 24 مارچ 2015 11:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 مارچ 2015 ء) : کراچی میں انتخابات ہوں گے یا میٹرک امتحانات یہ سوال گذشتہ کئی روز سے سر اٹھا رہا تھا تاہم این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے میٹرک بورڈ کو خط ارسال کیا گیا ہے، درخواست ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے بھیجی گئی ہے جبکہ ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو آگاہ کر دیا ہے. درخواست میں یہ موقف دیا گیا ہے کہ 22،23 اپریل کو میٹرک امتحانات کے لیے نیا شیڈول جاری کیا جائے یا امتخانی مراکز کو تبدیل کیا جائے.

متعلقہ عنوان :