افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملہ ، سات کمانڈرز سمیت 9شدت پسند ہلاک

منگل 24 مارچ 2015 11:11

افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملہ ، سات کمانڈرز سمیت 9شدت پسند ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء) افغان سرحدی علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں سات کمانڈرز سمیت 9شدت پسندمارے گئے ہیں جن کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے صوبہ ننگرہارمیں کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے مشترکہ ٹھکانے پر دومیزائل داغے جس کے نتیجے میں ٹھکانہ تباہ اور وہاں موجودکم ازکم 9شدت پسندمارے گئے جن میں سات کمانڈرز شامل ہیں ۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جبکہ خیبرایجنسی میں کارروائیوں کے بعدشدت پسندنازیان کے علاقے میں ہی روپوش ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :