پوری قوم کو صولت مرزا اور عزیز بلوچ کے بیانوں میں الجھادیا گیا ،ایسے افراد کو چھوڑ کر اصل مقاصد کی طرف توجہ دینا ہوگی ، انڈیا کی بدمعاشی زیادہ دن نہیں چلے گی، اقوام متحدہ کے سامنے پانی جیسے اہم مسائل رکھے ہیں جن کے حل کیلئے حکومت خود بھی تیار ہے ،ضیاء دور سے قبل ملک میں کسی بھی جگہ شیعہ سنی اور مذہبی فسادات نہ تھے ،جتنی قربانیاں پختون قوم نے دی ہیں اس سے قبل کسی نے نہیں دیں اور کراچی کے مہاجروں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ کی چنیوٹ میں پریس کانفرنس

پیر 23 مارچ 2015 23:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر سفیران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پوری قوم کو صولت مرزا اور عزیز بلوچ کے بیانوں میں الجھادیا گیا ،ایسے افراد کو چھوڑ کر اصل مقاصد کی طرف توجہ دینا ہوگی ، انڈیا کی بدمعاشی زیادہ دن نہیں چلے گی، اقوام متحدہ کے سامنے پانی جیسے اہم مسائل رکھے ہیں جن کے حل کیلئے حکومت خود بھی تیار ہے ،ضیاء دور سے قبل ملک میں کسی بھی جگہ شیعہ سنی اور مذہبی فسادات نہ تھے ،جتنی قربانیاں پختون قوم نے دی ہیں اس سے قبل کسی نے نہیں دیں اور کراچی کے مہاجروں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

وہ پیر کو چنیوٹ میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک جن گھمبیر صورتحال سے دوچارہے اس میں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے پاکستان کی آزادی میں پنجابیوں اور پختونوں نے بہت سی قربانیاں دیں ملک میں دہشت گردوں کی بنیاد مارشل لاء دور میں رکھی جاتی رہی مارشل لاء دور میں حکمران اپنی کرسی بچانے کی خاطر عوام کا سود ا کرتے رہے آج پاکستان کے طالبان ضیاء الحق کے دور کی پیداوار ہیں جس نے روس کے خلاف جنگ میں افغانستان کی مدد کرتے ہوئے پاکستانی طالبان پیدا کیے پختونوں کا نام بدنام کیا جارہاہے جتنی قربانیاں پختون قوم نے دی ہیں اس سے قبل کسی نے نہیں دیں ،کراچی کے مہاجروں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پنجابی قیام پاکستان کے وقت خون کے دریا عبور کرکے آئے ہیں اور پختونوں نے سری نگر کے دروازوں کو ہلا کر رکھا دیا پختون پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ ہر جنگ میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن افسوس کہ آج ملک میں پنجائیوں اور پختونوں کو ہی زیادہ بدنام کیا جارہا ہے پختونوں اور پنجابیوں کا لبادہ اُوڑھ کر چند افراد دہشت گردی میں ملوث ہیں انہیں اپنی صفوں سے نکال پھینکیں اورفوج کا ساتھ دیں ضیاء دور سے قبل ملک میں کسی بھی جگہ شیعہ سنی اور مذہبی فسادات نہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو صولت مرزا اور عزیز بلوچ کے بیانوں میں الجھادیا گیا ہے ایسے افراد کو چھوڑ کر اصل مقاصد کی طرف توجہ دینا ہوگی صولت مرزا جیسے افراد جو ہماری صفوں میں گھسے ہیں انہیں باہر نکال پھینکناہوگا کیونکہ ایسے افراد کا کوئی دین مذہب نہیں اسلام آباد میں فوجی طاقت کا جو مظاہرہ آج کے دن کیا گیا ہے یہ پاکستان فوج کی طاقت کا ایک فی صد بھی نہیں اب انڈیا کی بدمعاشی زیادہ دن نہیں چلے گی اقوام متحدہ کے سامنے پانی جیسے اہم مسائل رکھے ہیں جن کے حل کے لیے اب ہماری حکومت خود بھی تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری اصل طاقت ہے اس کے ذریعے ہم سب کچھ کرسکتے ہیںآ ج ملک میں مساجد ، امام بارہ گاہوں اور نمازجنازہ سمیت تمام مذہبی تقاریب دہشت گردی کی نظر ہورہے ہیں اس موقع پر ایم این اے غالب خان وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔