صوبائی وزیر تعلیم سندھ کا قائداعظم کی 11 اگست 1947ء کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان ، قائداعظم محمد علی جناح کی وہ تقریر آٹھویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت کے نصاب میں ترمیم کرکے شامل کی جارہی ہے،سندھ صوبہ قائداعظم محمد علی جناح جیسی شخصیت کی تقریر کو بھی نصاب میں شامل کرنے جارہا ہے تاکہ طلباء وطالبات کو تاریخ سے بھی آگاہی مل سکے، نثار احمد کھوڑو
پیر 23 مارچ 2015 22:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ء کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے پیر 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کے روز کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر نصاب میں شامل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وہ تقریر آٹھویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت کے نصاب میں ترمیم کرکے شامل کی جارہی ہے۔ وہ ترمیمی نصاب آئندہ سال طلباء وطالبات کے ہاتھوں میں ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیم اب صوبائی معاملہ ہے اور سندھ کو اپنا نصاب تیار کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس لئے سندھ صوبہ قائداعظم محمد علی جناح جیسی شخصیت کی تقریر کو بھی نصاب میں شامل کرنے جارہا ہے تاکہ طلباء وطالبات کو تاریخ سے بھی آگاہی مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی تفریق پر یقین نہیں رکھتا اور قائداعظم محمد علی جناح کے مطابق پاکستان میں ہر شخص کو اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصاب میں یہ تاریخ شامل ہونے سے طلباء وطالبات اس پیغام کو پڑھ کر بہتر طریقے سے مستقبل میں اس مائنڈ سیٹ کا تعلیم کی مدد سے مقابلہ کرسکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.