پاکستان نیوی کو شہریوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی کا خیال ہے۔میری ٹائم میوزیم پر آنے والوں اور دیگر شہریوں کو سٹرک پار کرنے کے لئے دشواری کا سامنا تھا،کمانڈر کراچی،لوگوں کی حفاظت اور سہولت کے پیش نظر اس شاہر اہ پر دو پیڈسٹرین برج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ابراہیم رحمت اللہ روڈ پر پاکستان میری ٹائم میوزیم کے نزدیک تعمیر کئے جا نے والے بالائی پل کا افتتا ح کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت

پیر 23 مارچ 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) کمانڈر کراچی عار ف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کو شہریوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی کا خیال ہے۔میری ٹائم میوزیم پر آنے والوں اور دیگر شہریوں کو سٹرک پار کرنے کے لئے دشواری کا سامنا تھا۔یہاں ٹریفک حادثا ت کی شکایا ت تھیں۔اس لئے لوگوں کی حفاظت اور سہولت کے پیش نظر اس شاہر اہ پر دو پیڈسٹرین برج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک پل کا افتتاح یوم پاکستان کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ پیڈ سیٹرین برج کی تعمیر سے میری ٹائم پر آنے والوں اور دیگر شہریوں کو خا ص طور پر بچوں ، بزرگوں اور خواتین کو آسانی ہوگی۔یہ بات انہوں نے پیر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے نجی کمپنی کے تعاون سے ابراہیم رحمت االلہ روڈ پر پاکستان میری ٹائم میوزیم کے نزدیک تعمیر کئے جا نے والے بالائی پل کا افتتا ح کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ان کی مدد کی اور دو ما ہ کی قلیل مدت میں منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کمانڈر کراچی شہر کی بہتری اور شہریوں کی خدمت کے کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں کمانڈر کراچی ، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ بلدیہ عظمیٰ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے تیز رفتاری سے کام کر کے منصوبہ کو مختصر مدت میں مکمل کیا۔

کمشنر نے کہا کہ شہر میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے کام کر نے کی ضرورت ہے۔ دیگر اداروں کو بھی آگے بڑھ کر حکومت کے ساتھ مل کر شہر کی خدمت کے کاموں میں مدد کر نی چاہئے۔انھوں نے کہا ک وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیا ت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے شہر کی بہتری کے کام کر نے کی اجا زت دے دی ہے۔ حبیب بنک نے بھی آئی آئی چندریگر روڈ پر سٹی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیڈسٹرین برج تعمیر کر نے پر آماد گی ظاہر کی ہے اس منصوبہ پر بھی جلد عملدرآمد ہو گا۔

منصوبہ کی خا ص خاص تفصیل کے مطابق دونوں پیڈسٹرین برج پر چار کروڑ پچاس روپے لاگت آئے گی۔ بی او ٹی کی بنیا د پر منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔شہر میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پیڈیسٹرین برج ہے ۔ اس ہر 24 گھنٹے دو گارڈز نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ پانچ ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔باتھ روم تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرقی آغا پرویز، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی مسعود عالم، سینئر ڈائریکڑ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ اور پاکستان کسٹمز کے سینئر افسر طارق ہدا بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :