گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شعبوں میں نمایاں کارکردگی ظاہر کرنیوالے 27 افراد کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز دئیے
پیر 23 مارچ 2015 21:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیر کو یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس کے دربار ھال میں منعقد ایک پروقات تقریب میں اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی ظاہر کرنیوالے 27 افراد کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز دئے۔تقریب میں سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار ، پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی، پاک فضائیہ کی سدرن کمانڈ کے کمانڈر ائر وائس مارشل اظہر حسن رضوی کے علاوہ اعلیٰ حکام ، عمائدین شہر اور ایوارڈز حاصل کرنیوالوں کے اقربا نے شرکت کی۔
چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے تقریب کی نظامت کی ۔(جاری ہے)
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے پانچ افراد کو ستارہ امتیاز، 12 افراد کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور دس افراد کو صدر پاکستان کی جانب سے (on behalf) تمغئہ امتیاز دیا۔ تمغئہ امتیاز پانیوالوں میں پروفیسر ڈاکٹر عبد القادر مغل (تعلیم)، یوسف کمال شکیل (فن،اداری)، پروفیسر نثار احمد صدیقی (خدماتِ عامہ)، نجیب دانہ والا(خدمات عامہ)، محمد صدیق شیخ (خدمات عامہ) شامل ہیں۔
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر رخسانہ مغل (صحت)، پروفیسر شہناز اسماعیل (بصری آرٹس، تعلیم) مہر افروز (فن، پینٹنگ)، مسمات پری (فن، فراسی بنائی)، صلاح الدین تنیو (فن، اداکاری)، عبدالکریم سولنگی (فن، مجسمہ سازی)، محمد بخش عرف نجش مھرانوی(فنون لطیفہ)، ولی رام ولبھو(ادب)، ڈاکٹر علی شوق (ادب و تعلیم)، محمد سلیم کوثر (ادب)، محمد ادریس بختیار (صحافت)، اور عقیل خان (کھیل، ٹینس) شامل ہیں جب کہ تمغئہ امتیاز حاصل کرنیوالوں میں ڈاکٹر سید ریاض باقر (سائنسی تحقیق)، محمد ظفر عادل ملک (انجینئرنگ)، پروفیشر ذکریا ساجد (صحافت)، علامہ غلام رسول سعیدی (تعلیم)، پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل اوج شہید،بعداز وفات(تعلیم)، انواراحمد خان مرحوم ، بعد از وفات (کھیل، ھاکی)، عبدالوحید خان (کھیل، ھاکی)، نجم الثاقب حمید (سماجی خدمات)، مہتاب الدین چاؤلہ (سماجی خدمات)، اور سید عتیق الرحمان (سماجی خدمات) شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.