راولپنڈی: آپریشن خیبر ون میں سیکورٹی فورسسز کی کاروائی، اہم کامیابیاں حاصل ہو گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پیر 23 مارچ 2015 18:05

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مارچ 2015 ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر کی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات پاک افغان بارڈر پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کے بعد دہشت گردوں کے گرد گھیرہ مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر خیبر ایجنسی سے ملانے والے درہ مستول کا کنٹرول سیکورٹی فورسسز نے سنبھال لیا ہے۔ دہشت گرد اس درہ کو افغانستان اور پاکستان میں نقل و حمل کیلئے استعمال کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :