پوری قوم ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، جاوید ہاشمی

پیر 23 مارچ 2015 17:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سنیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پوری قوم ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

رضا ہال میں یوم پاکستان کے حوالے سے منتقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو نفرتوں کی سرزمین بنانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں تاہم ایک وقت آئیگا پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والے خود تقسیم ہوجائیں گے، ملک کے محروم طبقات کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

دہشت گردی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، تقریب میں سکولوں کے طلبہ نے تحریک پاکستان کے حوالے سے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے،، تقریب میں سیاسی رہنماوں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ عنوان :