آئی ایم ایف اوراے ڈی بی کا ایشیائی انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کیلئے چین سے تعاون کے عزم کا اظہار

پیر 23 مارچ 2015 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) آئی ایم ایف اوراے ڈی بی نے ایشیائی انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کیلئے چین سے تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 ارب ڈالر سے قائم ہونے والے بینک کی دستاویز پررواں ماہ کے آخر پر مزید آٹھ ممالک اس پردستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کیلئے چین سے تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔پچاس ارب ڈالرسے قائم ہونے والے بینک کی دستاویز پر جس میں زیادہ رقم چین کی ہے، 27 ممالک پہلے ہی دستخط کرچکے ہیں اور اس مہینے کے آخرپرمزید آٹھ ممالک دستخط کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :