پوری پاکستانی قوم اپنی جمہوری حکومت اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ‘جاوید ملک

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی استحکام اور معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے ‘ تقریب سے خطاب

پیر 23 مارچ 2015 17:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) خصوصی سفیر برائے سرمایہ کاری جاویدملک نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی جمہوری حکومت اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ملک نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی جمہوری حکومت اور بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی استحکام اور معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان پر منعقد نیشنل پریڈ سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند ہوگئے

متعلقہ عنوان :