لورالائی ،ایف سی پبلک سکول میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کااانعقاد

پیر 23 مارچ 2015 17:37

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) یو م پاکستان کے سلسلے میں ایف سی پبلک سکول میں ایک بڑی تقریب ہو ئی یہ تقریب ایف سی آرمی اور انتظا میہ نے مشتر کہ منعقد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق گورنر بلو چستان سردار گل محمد خان جو گیزئی تھے دیگر مہمانوں میں کمشنر فواد ہاشم ربانی، کمانڈنٹ ایف سی کر نل محمد فیصل آرمی کے کر نل جنید،ڈپٹی کمشنر شاہ زیب کاکڑ دیگر سول وفوجی حکام قبائلی عمائدین، سیا سی رہنماؤں پریس نما ئندو شہریوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میںآ رمی پبلک سکول ،ایف سی پبلک سکول،بی آر سی کے طلباء اورطالبات نے حصہ لیا بچوں نے تقاریر،خا کے،ملی نغمے پیش کئے جبکہ فنکاروں محمد خان بلوچ ،راز محمد،عطا وفا نے اپنے فن کا مظا ہرہ کیا تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سردار گل محمد خان جو گیزئی ،کما نڈنٹ ایف سی کر نل محمد فیصل ،کمشنر فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ اس ملک کو حا صل کر نے کیلئے قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں ہم زندہ قوم ہیں آج پو ری قوم یکجہتی کے طور پر یو م پاکستان منا رہی ہیں جس کا ثبوت لورالائی کی تاریخ میں پہلی مر تبہ فو ج سول انتظا میہ اور سول لوگ ایک پلیٹ فارم میں یو م پاکستان منا رہی ہیں۔