لسبیلہ نیورسٹی میں فرسٹ کانووکیشن منعقد کرنے پر لسبیلہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں،بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی

پیر 23 مارچ 2015 17:36

حب:( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء ) بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ نیورسٹی میں فرسٹ کانووکیشن منعقد کرنے پر لسبیلہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد سے یونیورسٹی کی درس و تدریس اوریونیورسٹی کی تعمیروترقی میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ کانووکیشن کے انعقاد پر وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، پرووائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن بلوچ اور رجسٹرار امان اللہ رونجہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان گورنمنٹ اوتھل یونیورسٹی کے لئے گرانٹ کا اعلان کرے تاکہ یونیورسٹی کے ادھورے کام مکمل ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح باقی پروفیشنل یونیورسیز اور کالجز میں طلباء کے لئے ماہانہ اسکالرشپ دیا جاتاہے اسی طرح اوتھل یونیورسٹی کے طلباء کو بھی ماہانہ اسکالرشپ دیاجائے اور انٹرنشپ کرنے والے طلباء کو بھی اسکالر شپ دیا جائے۔

ہم گورنر ، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال خان سے اپیل کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے طلباء کے اسکالر شپ کیلئے یونیورسٹی کو فنڈز فراہم کریں۔