واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی تقریب، ہر پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار

پیر 23 مارچ 2015 17:31

واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی تقریب، ہر پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ2015ء) افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بچہ ، بوڑھا اور جوان پاکستان ،کی تفسیر بنا نظر آیا ۔ رینجرز کے جوانوں کی ہر انداز پر حاضرین نے دل کھول کر نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچی ۔ جوش وخروش تو عروج پر تھا ہی ایسے میں جوانوں کے تیور بھی ماحول گرماتے رہے۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں پہلی بار فوجی بینڈ نے بھی اپنے جوہر دکھائے۔ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب عالمی شہرت رکھتی ہے جہاں سبز ہلالی پرچم ہر طرف چھایا نظر آتا ہے۔