رنچھوڑ لائن مارکیٹ میں صفائی کے فقدان کا فوری نوٹس لیا جائے ،شیخ محمد شکیل
پیر 23 مارچ 2015 17:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)پاسبان کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل، سینئر نائب صدر اکرم آگریا اور ترجمان محمد ایوب نے رنچھوڑ لائن مارکیٹ میں میں سیوریج کے پانی کے باعث بننے والی کیچڑ اور عدم صفائی کے باعث کچروں کے ڈھیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رنچھوڑ لائن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کریں اور صحت صفائی کی صورتحال کا اپنی آنکھوں سے جائزہ لیں ۔
انہوں نے پاسبان کراچی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رنچھوڑ لائن مارکیٹ میں خریداری کے لئے آنے والی خواتین و مرد ، بچے اور قریبی مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے نمازی سیوریج کے گندے پانی کے باعث بننے والی کیچڑ اور صحت صفائی کے فقدان کی وجہ سے شدید دشواریوں کا شکار رہتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رنچھوڑ لائن مارکیٹ کے اطراف کی گلیوں بڑی تعداد میں ہسپتال اور کلینک بھی میں قائم ہیں اور ان اندرونی سڑکوں کی حالت زار بھی ابتر ہے اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر گڑھے بن چکی ہیں۔
شیخ محمد شکیل، اکرم آگریا اورمحمد ایوب نے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران سے بھی صحت صفائی کے فقدان کے خاتمے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار رنچھوڑ لائن مین بس اسٹاپ اور اندرونی سڑکوں کی تعمیرات و استر کاری کا مطالبہ کیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.