ہمارے ساتھ جو ظلم و جبر ضلع غربی میں کیا گیا ہے اس کی تاریخ کہیں نہیں ملتی ،یونس خان بونیری

پیر 23 مارچ 2015 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو ظلم و جبر ضلع غربی میں کیا گیا ہے اس کی تاریخ کہیں نہیں ملتی ،آج برسی کے اجتماع کے اکثر مقررین دہشت گرد حملوں میں زخمی ہوچکے ہیں ظلم کی سیاہ رات چاہے کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو اس کی صبح ضرور ہوتی ہے ،باطل مٹنے کے لیے اور حق غالب آنے کے لیے پیدا ہوا ہے اگر علم و آگہی کا پرچار ہمارا جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے قانون نافذ کرنے والے ادار ے ہمارے کسی بھی پا رٹی رہنماء یا کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں وارڈ کے تحت شہید عبدالرشید خان ،شہید مجاہد خان آفریدی اور شہید مکمل شاہ آفریدی کی مشترکہ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ زندہ قومیں کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں،قومی تحریک کے لیے شہید عبدالرشید خان ،شہید مجاہد خان آفریدی اور شہید مکمل شاہ آفریدی نے اپنا فرض پورا کیاآج کے دن ہمیں ان کے ادھورے مشن کو مکمل کرنے کا عہد کرنا ہوگا کارکن ہمت نہ ہاریں ہمارے شہداء کو مقدس لہو ضرور رنگ لائے گااس مو قع پر بشیر جان ،ضلعی جنرل سیکریٹری مراد خان اور میاں سید عبدالواحد نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر شہداء کے ایصال کے لیے قر آن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔