ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی کا مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت
پیر 23 مارچ 2015 17:18
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی ، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شریف خان اورزونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے جوائنٹ زونل انچارج ایم کیو ایم میرپورخاص شہباز خان کی بھابھی ، شہید نوید بلوچ کے بڑے بھائی اسرار بلوچ اور سابق جوائنٹ زونل انچارج محمد رفیق عرف عارف لالہ کی والدہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کے گھروں پر جاکر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
علاوہ اذیں سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی ، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شریف خان اورزونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے تحریکی کارکن آفتاب قریشی کے بیٹے کے ولیمے میں بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوری و لبرل خیالات رکھنے والی ایسی جماعت ہے جو قومیت ،زبان،نسل،مذہب،ثقافت و مسلک سے بالاتر ہوکر سب کے ساتھ یکساں سلوک پر یقین رکھتی ہے اور ایک قوم کے تصور کو مضبوط کرنے کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔
قائد تحریک الطاف حسین ملک کے غریب و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے آئینی،قانونی اورپرامن جمہوری جدوجہد کررہے ہیں۔ظلم و ناانصافی کے خلاف اپنا آئینی و قانونی حق استعمال کریں گے۔ایم کیو ایم کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.