صوابی،پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے تین اہم ملزمان گرفتار

پیر 23 مارچ 2015 16:58

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) ضلع صوابی کی پولیس نے کاروائی علاقہ مینئی میں کارروائی کرکے پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے تین اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی نے میڈیا کوبتایا کہ سرکل ٹوپی پولیس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران پولیس موبائل پر کئی دن پہلے فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاجس میں ایک ملزم حبیب بینک کابگنی گدون میں ڈکیتی میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹوپی شاہ ممتاز خان کی قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی قمرزمان خان،ایس ایچ او آئی ڈی ایس لیاقت شاہ خان ،ایس ایچ او اتلہ طارق سعید خان اور دیگر بھاری پولیس نفری نے مینئی کے علاقے میں دور دراز پہاڑوں میں ملزمان کے خفیہ ٹھکانوں پر اچانک چھاپہ مار کر تین اہم ملزمان طیب ولد پیر جمال ،ابرار سید ولد مسکین شاہ،اور شمس القمر ولد اسماعیل ساکنان سوگندی مینئی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،ملزمان سی ٹی ڈی پولیس ،تھانہ آئی ڈی ایس اور دیگر تھانوں کو مختلف مقدمات کے علاوہ بینک ڈکیتی میں ملوث تھے ،جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :