یوم پاکستان، پی ڈی پی فاؤنڈیشن نے نمائشی میچ اپنے نام کر لیا

پیر 23 مارچ 2015 16:50

یوم پاکستان، پی ڈی پی فاؤنڈیشن نے نمائشی میچ اپنے نام کر لیا
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2015ء ) یوم پاکستان کے حوالے سے پی ڈی پی فاؤنڈیشن اورہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام نمائشی میچ بورڈ سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ہاکی اکیڈمی کی ایک ٹیم کی قیادت اشفاق انصاری نے کی جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت محمد عاصم نے کی ۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے ہاف کے 15ویں منٹ میں پی ڈی پی فاؤنڈیشن کے اسامہ نے گول کردیا جس کے بعد پہلے ہاف تک سکور1-0رہا، دوسرے ہاف کے 20ویں منٹ میں پی ڈی پی فاؤنڈیشن کے کھلاڑی سبطین نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری کو دوگنا کیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہی اور یوں پی ڈی پی فاؤنڈیشن نے پی ڈی پی فاؤنڈیشن ہاکی اکیڈمی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر یوم پاکستان نمائشی میچ جیت لیا، اس موقع پر پی ڈی پی فاؤنڈیشن کے صدر احمد نوازسمیت دیگر عہدیدران اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :